ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے ،ڈیوڈ وائٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ چیف ایگزیٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا ٹور ختم کرنے کا اعلان کیا کردیا ہے اور سیریز منسوخ کردی ہے۔

ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ سیریز ختم کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ حکومت نے سکیورٹی الرٹ پر کیا ہے، ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

 ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن تھا، ہمیں اندازہ ہے کہ پی سی بی کے لیے یہ بہت بڑا دھچکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی محفوظ ہیں اس حوالے سے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیموں کے مابین اب تک 107 ون ڈے کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 55 میں پاکستان جبکہ 48 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے، 1 میچ برابر جبکہ 3 بے نتیجہ ختم ہوئے، نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

The post ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے ،ڈیوڈ وائٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email