حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا

حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے ٹیکس قوانین کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021 پر دستخط کردیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آرڈیننس کے نفاذ سے پارلیمنٹرین اور سرکاری افسران کو ٹیکس کی تفصیلات ظاہر کرنے کا استثنی ختم ہو گیا ہے۔

جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق ٹیکس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر کم از کم پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور ایک سال سزا ہو سکے گی، ایف بی آر نان فائیلر کے ٹیلی فون اور بجلی کے کنکشن منقطع کر سکے گا۔

جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق نیب کو بیس سال سے پرانے بند کئے گئے مقدمات دوبارہ کھولنے کا اختیار بھی مل گیا ہے۔

جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق نیب کو او ای سی ڈی کے تحت ملنے والے آف شور ٹیکس ڈیٹا تک رسائی کا حق حاصل ہو گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نان فائیلر پرفیشنلز کے لئے بجلی کے بل کی مختلف سلیب ہر پنتیس فی صد تک ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، پروفیشنلز میں وکلاء، ڈاکٹرز، اکاوٹنٹ، انجنیئر، آئی ٹی ماہرین اور دوسری سروسز فراہم کرنے والے افراد شامل ہیں۔

The post حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email