ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کےملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کےملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم محمد بلال گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا ملزم صلاح الدین پشاورکے علاقہ پیشتخرہ سے حراست میں لیا گیا ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان پر ایڈیشنل آئی جی سجاد افضل کی گاڑی پر فائرنگ کا الزام ہے جبکہ فائرنگ سے اےآئی جی سجاد افضل زخمی جبکہ بھائی نعمان جاں بحق ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اے آئی جی کی گاڑی پر 10 ستمبرکو راولپنڈی کے قریب فائرنگ کی گئی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان محکمہ انسداد دہشت گردی کے تحویل میں ہیں، جبکہ تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے ان پر ٹارگٹ کلنگ کا واقعے میں 6 مسلح افراد نے فائرنگ کی، سجاد افضل آفریدی سرکاری گاڑی میں اپنے بھائی کے ساتھ موجود تھے، جبکہ واقعہ بظاہر پرانی دشمنی لگتا ہے۔

The post ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پرفائرنگ کےملزمان کو گرفتار کرلیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email