تین سالوں میں اربوں روپے کے قرضے کلیئر کیے گئے ہیں ، فیاض الحسن چوہان

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تین سالوں میں اربوں روپے کے قرضے کلیئر کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پنجاب  حکومت کی پر فارمنس پر بات کروں گا ، زراعت کے شعبے میں وزیر اعلیٰ کی قیادت میں بہت کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کسان پہلی دفعہ بہت خوش ہے ، آج ان کو بہت اچھی قیمت مل رہی ہے ، آج کا کسان خوشحال ہے ، پہلی مرتبہ زرعی پالیسی لائی گئی ہے ، نئے ایکٹ کا نفاذ کیا گیا ہے ، جس کے تحت 146 نئی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ارب روپے کسانوں کے لیے مختص کیے گئے ، اگر کسان کا نقصان ہو تو اس کو پورا کیا جا سکے ، کسان کارڈ بہت بڑا کارنامہ ہے جس کے تحت سبسڈی مل رہی ہے ، 3 سو ارب روپےکے زرعی پروجیکٹس چلائے جا رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ای کریڈٹ اسکیم کے تحت 45 ارب روپے کے قرضے دیے جا رہے ہیں ، بنجر زمینوں پر کسانوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں ، سولر سسٹم بھی لگائے جا چکے ہیں تاکہ کسانوں کو کوئی مسئلہ پیش نہ آئے ، اب کسی کاشتکار کی کوئی رقم واجب الادا نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلی دفعہ کوئی اچھی بات کی ہے ، ان کی ساری بھاگ ڈور ڈالر کے گرد گھومتی ہے ، بلاول زرداری کو کنٹونمنٹ میں بڑا سا زیرو ملا ہے ، کنٹونمنٹ کے الیکشن میں تحریک انصاف نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تمام آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ، لاہور اور پنڈی کی پر فارمنس کو میں بہتر قرار نہیں دیتا لیکن باقی اضلاع میں بہت اچھی پرفارمنس رہی ہے ، میاں جاوید لطیف کو استعمال کر کے حمزہ شہباز اور شہباز شریف پر تنقید نہیں بلکہ خنجر گھونپے گئے ہیں۔

The post تین سالوں میں اربوں روپے کے قرضے کلیئر کیے گئے ہیں ، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email