کامیاب پاکستان پروگرام مختلف مراحل میں شروع کیا جائے گا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام مختلف مراحل میں شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کامیاب پاکستان پروگرام کے مشاورتی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تمام فریقین کی مشاورت سے پروگرام کے مختلف پہلوؤں کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں پروگرام کے تحت بینکوں اور مائیکرو فنانس اداروں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فنڈز کے اجراء اور سہ ماہی جائزے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کامیاب پاکستان انفارمیشن سسٹم تشکیل دیکر ٹول فری نمبر فراہم کیا جائے گا ، یہ نظام تصدیق اور توثیق کیلئے نادرا اور احساس ڈیٹا کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کے کامیاب پاکستان پروگرام سے کمزور طبقے کا معیار زندگی بلند ہوسکے گا ، اس پروگرام میں بینک کم آمدنی والے طبقے کے ساتھ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے منسلک ہوں گے ، پہلے مرحلے میں پسماندہ اور غریب اضلاع کے مستحقین شامل ہوں گے۔

The post کامیاب پاکستان پروگرام مختلف مراحل میں شروع کیا جائے گا، وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email