نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز منسوخ کردی

نیوزی لینڈ نے ون  ڈے سیریز منسوخ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی  لینڈ  نے  سیکورٹی  تھریٹ  کی  وجہ  سے  سیریز  ملتوی  کردی ہے۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے۔

پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے  وزیر اعظم  عمران خان نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کو رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری سیکورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں ہے۔

The post نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز منسوخ کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email