پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلا ون ڈے منسوخ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا ون ڈے منسوخ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے 2کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں، جس کے باعث آج ہونے والا  پہلا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کواپنے کمروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ   پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیموں کے مابین اب تک 107 ون ڈے کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 55 میں پاکستان جبکہ 48 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے، 1 میچ برابر جبکہ 3 بے نتیجہ ختم ہوئے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

The post پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلا ون ڈے منسوخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email