سندھ حکومت میں نالوں کی صفائی سے زیادہ نااہلوں کی صفائی کی ضرورت ہے، جمال صدیقی

پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت میں نالوں کی صفائی سے زیادہ نااہلوں کی صفائی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ کے بیان  پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر جن 500 نالوں کی صفائی کا دعویٰ کررہے ہیں ان میں سے 5 نالے عوام کو دکھا دیں۔

جمال صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلرزپارٹی کے منہ سے میڈیا کی آزادی اور حقوق کی بڑی بڑی باتیں اچھی نہیں لگتیں، صحافیوں اور حکومت کے معاملے کو پی پی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے مزید کہا ہے کہ پی پی کی اقتدار میں عزیز میمن اور اجے لعلوانی جیسے جرت مند صحافیوں کو قتل کیا گیا، وزیر موصوف بتائیں ان کی حکومت نے قاتلوں کی گرفتاری اب تک یقینی کیوں نہیں بنائی؟ پاکستان کے صحافی ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔

The post سندھ حکومت میں نالوں کی صفائی سے زیادہ نااہلوں کی صفائی کی ضرورت ہے، جمال صدیقی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email