وزیر اعظم لاہور کو خوبصورت بنانے کے لیے پرعزم

وزیراعظم عمران خان لاہور کو خوبصورت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوہنا لاہور کیسے سوہنا بنے گا تفصیلات سامنے آ گئیں، مین بازار گڑھی شاہو کو خوبصورت بنانے کا پلان وزیراعظم کو پیش کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی سڑکوں کے اطراف فیچر والز بنائی جائیں گی، قذافی اسٹیڈیم کے قریب خوبصورت  گول چکر بنایا جائے گا جبکہ نہر کنارے اقبال کی شاعری کی یادگار بنے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹھوکرنیاز بیگ پر کلاک ٹاور تعمیر کیا جائے گا، شہر کے انڈر پاسز کو خوبصورت بنایا جائے گا۔

The post وزیر اعظم لاہور کو خوبصورت بنانے کے لیے پرعزم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email