وزیر اوقاف کی وزیر خارجہ کے ہمراہ حضرت بہاؤ الدین ذکریا کے عرس میں شرکت

صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سیٌد سعید الحسن نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ حضرت بہاؤ الدین ذکریا کے 782 ویں عرس مبارک کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرس مبارک کی اختتامی تقریب میں سید سعید الحسن شاہ اور شاہ محمود قریشی نے مزار اقدس پر پھولوں کی چادر پوشی کی اور ملک وقوم کی ترقی و خوشخالی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سیٌد سعید الحسن نے دربار کے اطراف سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سیٌد سعید الحسن اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر ملتان رانا طارق سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

The post وزیر اوقاف کی وزیر خارجہ کے ہمراہ حضرت بہاؤ الدین ذکریا کے عرس میں شرکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email