کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں بارش شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنارس اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں بھی تیز بارش ہورہی ہے جبکہ شارع فیصل اور ایئر پورٹ پر بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شدید گرمی تھی اور گرد آلود ہوائیں بھی چل رہی تھی، اچانک بارش سے شہر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل صبح ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email