قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا پریکٹس سیشن

قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسکواڈ آج سینئیر یو بیس پریکٹس میچ کھیلے گا، سینئیر یو بیس پریکٹس میچ 50اوورز پر مشتمل ہوگا، اعلان کردہ بارہ کھلاڑیوں میں شامل بلے باز میچ میں بیٹنگ اور باؤلرز باؤلنگ کریں گے۔

 میچ کا آغاز شام پانچ بجے ہوگا ،میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن میں حصہ لیا۔

 قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل باقی کھلاڑی نیٹ پریکٹس کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

The post قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا پریکٹس سیشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email