ویکسین نہ لگوانے والے افراد کل سے ٹرین پر سفر نہیں کر سکیں گے ، ترجمان ریلوے

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کل سے ٹرین پر سفر نہیں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشنز پر جگہ جگہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے تشہیر بورڈ لگوا دیے ہیں۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹکٹ خریدنے والوں سے ویکسین کا سرٹیفکیٹ یا مسیج طلب کیا جائے گا ، ویکسین کی کم از کم ایک بھی ڈوز نہ لگوانے والوں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ،  دوران سفر بھی ویکسین سرٹیفکیٹ طلب کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے ٹرین سے ڈی پورٹ بھی کیے جا سکتے ہیں ، تمام ٹرینیں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے 70 فیصد آکو پینسی کے ساتھ چلتی رہیں گی ، کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لیے پاکستان ریلوے نے اسٹیشنز کی حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیے ہیں۔

ترجمان ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز ٹرین سٹاف اور اسٹیشن حدود میں تمام عملے کو لگوانا ضروری ہو گا ، مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔

The post ویکسین نہ لگوانے والے افراد کل سے ٹرین پر سفر نہیں کر سکیں گے ، ترجمان ریلوے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email