جھوٹ اور بدزبانی چوہان ترجمان کی پہچان ہے ، حسن مرتضیٰ

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور بدزبانی چوہان ترجمان کی پہچان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمسایوں کے گھروں میں تاکا جھانکی کی بجائے اپنے گھر کی خبر لیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ تھوڑی سی بارش کے بعد تالاب بنا لاہور نظر نہیں آتا، مینار پاکستان اور موٹروے پر خواتین کے ساتھ زیادتی نظر نہیں آتی، لوگ بچوں سمیت خود کشیاں کر رہے ہیں یہ نظر نہیں آتا، نااہل، نالائق اور جاہل ٹولہ فیڈریشن کے خلاف سازش کررہا ہے۔

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے مزید کہا ہے کہ لوگ آپ کو چھوڑ کر جارہے ہیں، عبرتناک انجام قریب ہے، آئندہ کوئی حکومت آپکی لوٹا جماعت کو ساتھ نہیں بٹھائے گی۔

The post جھوٹ اور بدزبانی چوہان ترجمان کی پہچان ہے ، حسن مرتضیٰ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email