صوبہ سندھ میں شادی ہالز کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا

صوبہ سندھ میں شادی ہالز کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں بینکوئٹ ہالز کو تمام تقریبات  کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شادی ہالز میں ایس او پیز کے تحت200 افراد کی اجازت دی گئی ہے۔

صدر بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن شارق میمن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دی گئی ایس او پیز پر عمل کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی ہالز بند ہونے سے کئی گھروں کے چھولے ٹھنڈے ہوگئے تھے لیکن اب ہم وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی  تباہ کاریوں کے  پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے شادی ہالز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

The post صوبہ سندھ میں شادی ہالز کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email