پاکستان بامقابلہ نیوزی لینڈ، پہلے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 12 رکنی اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ میچ دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ سیریز میں شامل بقیہ دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوجائیں گی جہاں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم میں 25 فیصد تماشائیوں کو این سی او سی کی ہدایت کے مطابق اجازت حاصل ہے اور ابھی اس سے متعلق کوئی تازہ ہدایت جاری نہیں کی گئی ہیں، راولپنڈی اسٹیڈیم میں 4 ہزار 500 اور قذافی اسٹیڈیم میں 5 ہزار 500 تماشائیوں کو اجازت حاصل ہے۔

The post پاکستان بامقابلہ نیوزی لینڈ، پہلے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email