مہنگائی ایک مستقل مسئلہ ہے ، جو پہلے بھی تھی اور آج بھی ہے ، جمشید اقبال چیمہ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مہنگائی ایک مستقل مسئلہ ہے جو پہلے بھی تھی اور آج بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف جب گئے تو آٹا 22 روپے کا تھا اور جب ہمیں حکومت ملی تو آٹے کی قیمت 50 روپے کے قریب تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو چاول کی قیمت بھی ایک سو روپے سے زیادہ تھی ، آئل مشرف دور میں 89 روپے کا تھا جب ہمیں حکومت ملی تو 150 روپے کا تھا ، مشرف دور میں چینی 29 روپے کی تھی اور ہمیں جب حکومت ملی تو 74 روپے کی تھی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پیاز 19 روپے تھا تو آج 44 روپے کا ہے ، ہمارا ملک  دنیا کا سستا ترین ملک ہے،  افورڈ یبلٹی ٹرم میں ہم تیسرے نمبر پر ہیں ، 193 ملکوں میں پی پی پرچیزنگ پاور میں 143 واں نمبر ہے ، دنیا کے 40 ملکوں سے زیادہ امیر ہیں ، 51 ایسی اشیاء ہیں جن پر ہم مہنگائی کا تخمینہ لگاتے ہیں ، اس میں 65 فیصد کھانے والی اشیاء ہیں۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہم آٹے اور گنے کی قیمت کو کنٹرول کرتے ہیں باقی سب قیمتوں کا تعلق بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق ہوتا ہے ، مہنگائی جب سے زیادہ ہوئی ہے ، 2000 سے 2021 سے ہم فوڈ سفشنٹ نہیں رہے ، ہم باہر سے اشیاء منگواتے ہیں ، کورونا کے دوران خوراک کی اشیاء 34 فیصد سے 154 فیصد اشیاء مہنگی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران توانائی 90 فیصد مہنگی ہوئی ہے ، ہمارے ہاں ڈالر کی قیمت بھی زیادہ مہنگائی کی وجہ ہے ، جب ہماری حکومت آئی تو ڈالر 128 روپے کا تھا اس کو ن لیگ کی حکومت نے جعلی طور پر سستا رکھا ہوا تھا ، ن لیگ کے دور میں ہماری پانچ سال ایکسپورٹ بالکل ختم ہو گئی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ چینی دنیا میں 60 فیصد مہنگی ہوئی ہم نے گیارہ فیصد مہنگی کی ہے ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ صرف 3 فیصد ہوا ہے ، انڈیا میں آٹا 61 روپے کا ہے ، بنگلا دیش میں 75 روپے کا ہو گا ، ہم 44 فیصد لوگوں کو 55 روپے کا آٹا دیں گے ، 120 روپے ہم فی خاندان کو آٹے کے حوالے سے دیں گے۔

The post مہنگائی ایک مستقل مسئلہ ہے ، جو پہلے بھی تھی اور آج بھی ہے ، جمشید اقبال چیمہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email