شیاؤمی کے اسمارٹ گلاسز کے اہم فیچرز

گوگل اور رے بین کے اشتراک سے بنائے جانے والے اسمارٹ گلاسز کے بعد اب شیاؤمی کی جانب سے بھی اسمارٹ گلاسز متعارف کرائے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

شیاؤمی کی جانب سے  اسمارٹ گلاسز متعارف کرانے کے لئے 15 ستمبر کو ایک بڑی تقریب کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اس کے فیچرز کے حوالے سے پہلے ہی بتادیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس ڈیوائس کے لیے آپٹیکل ویو گائیڈ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو روشنی کو 180 ڈگری پر ریفلیکٹ کرتی ہے تاکہ مواد جیسے نوٹیفکیشنز اور نیوی گیشن اسسٹنس کو اسکرین پر دکھایا جاسکے۔

گلاسز کے فریم میں ایک بلٹ ان ڈسپلے چپ نصب ہے جبکہ سورج کی روشنی میں ڈسپلے کا مواد ٹھیک رکھنے کے لیے ایک مونوکروم موڈ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ویو گائیڈ ٹیکنالوجی کی وجہ سے گلاسز کے حجم اور وزن (51 گرام) کم رکھنے میں مدد ملی اور یہ عام گلاسز جیسے ہی نظر آتے ہیں۔

ان گلاسز کو فون کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے جس سے آنے والی کالز اور نوٹیفکیشنز کی تفصیلات آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے، جبکہ رئیل ٹائم ٹیکسٹ ٹرانسلیشن اور نیوی گیشن بھی ممکن ہے۔

اس ڈیوائس میں 5 میگا پکسل کیمرا نصب ہے جو تصاویر لینے اور ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ سائن بورڈ پر موجود تحریر کو ترجمہ بھی کرتا ہے۔

شیاؤمی نے بتایا کہ اسمارٹ گلاسز کے لیے شیاؤ اے آئی اسسٹنٹ استعمال کیا گیا ہے جبکہ فریم پر ٹچ کنٹرولز بھی موجود ہیں، مگر اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

بنیادی طور پر شیاؤمی کے یہ گلاسز فیس بک کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے رے بین گلاسز کو سخت ٹکر دے سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ کمپنی کے یہ اسمارٹ گلاسز فی الحال عام صارفین کے لیے نہیں بلکہ کانسیپٹ ڈیوائس ہے۔

The post شیاؤمی کے اسمارٹ گلاسز کے اہم فیچرز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email