پاکستان انجینئرنگ کونسل میں انجینئرنگ ایکریڈیشن بورڈ تشکیل دیدیا

پاکستان انجینئرنگ کونسل میں انجینئرنگ ایکریڈیشن بورڈ تشکیل دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل میں انجینئرنگ ایکریڈیشن بورڈ تشکیل دیدیا گیا جہاں وائس چیئرمین پی ای سی ڈاکٹر نیاز انجینئرنگ ایکریڈیشن بورڈ کے کنوینر تعینات ہوگے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ نئے انجینئرنگ پروگرام کی لانچنگ کیلئے طریقہ کار طے کرے گا جبکہ بورڈ انجینئرنگ کے شعبہ جات کی تسلیم کا معیار اور طریقہ بھی طے کرے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ یونیورسٹیوں کے انجینئرنگ پروگرامز سے متعلق شکایات کا جائزہ لے گا  جبکہ بورڈ یونیورسٹیوں کے انجینئرنگ پروگرامز کے جائزے کیلئے ٹیمز بھی تشکیل دے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ معائنہ ٹیموں کی رپورٹ کی روشنی میں انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ بورڈ پی ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں اور پروگرامز کی ڈائریکٹری تیار کرے گا۔

واضح رہے گورننگ باڈی ممبران، وائس چانسلرز اور ایچ ای سی کے نمائندے بھی بورڈ میں شامل ہیں۔

The post پاکستان انجینئرنگ کونسل میں انجینئرنگ ایکریڈیشن بورڈ تشکیل دیدیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email