اقراء عزیز نے کبیر حسین کے ساتھ لی جانے والی تصاویر پر مبنی ویڈیو شیئر کرادی

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے بیر حسین کے ساتھ لی جانے والی تصاویر پر مبنی ایک یادگار ویڈیو شیئر کرادی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)

اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے اس ویڈیو کو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرایا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کراتے ہوئے اداکارہ اقراء عزیز نے کیپشن لکھا ہے کہ ’اصل خوشی یہ ہے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اپنے بیٹے کے عقیقے کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کی  تھیں۔

 

اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اپنے بیٹے کبیر حسین  کے عقیقے کی تقریب کا انعقاد گھر میں ہی کیا جس میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اقراء عزیز اور یاسر حسین نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ اپنے بیٹے کو بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں۔

کبیر حسین کے عقیقے کی تقریب کے لئے ایک دیوار کو خصوصی طور پر سجایا گیا جس پر نیلے اور سفید رنگ کے غبارے لگائے اور ساتھ ہی اُس پر بکروں کی چند تصاویر بھی لگائی۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔

بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔

یاد رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

The post اقراء عزیز نے کبیر حسین کے ساتھ لی جانے والی تصاویر پر مبنی ویڈیو شیئر کرادی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email