وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب کو پولیوفری بنائیں گے، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کو پولیوفری بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی اپنے دفتر میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں ڈاکٹر زینا علی اور ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر نعیم مجید شامل تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سندس ارشاد بھی موجود تھیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور وفد میں شامل ممبران کے درمیان پنجاب میں پولیو کے خاتمہ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب سے پولیو کے خاتمہ کیلئے حکومت تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے، صوبے میں نومولود بچوں کی پولیو رجسٹریشن کیلئے سینٹرل ڈیٹا سسٹم مرتب کیا جارہا ہے۔

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں ای پی آئی مہم کے دوران 90 فیصد سے زیادہ ہدف کو حاصل کیا گیا ہے، آئندہ انسداد پولیو مہم کے دوران بھی 100 فیصد کوریج کی کوشش کریں گے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ پاکستان کیلئے ایک چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، پنجاب میں ای پی آئی پروگرام کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی ڈاکٹر زینا علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیو کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہیں۔

ڈاکٹر زینا علی نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں پولیو کے خاتمہ کیلئے حکومت پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

The post وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب کو پولیوفری بنائیں گے، یاسمین راشد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email