ہم بل لانے سے پہلے صحافی تنظیموں سے مشاورت کررہے ہیں ، وزیر مملکت

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ہم بل لانے سے پہلے صحافی تنظیموں سے مشاورت کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مناسب سمجھا اس بل کا ڈرافٹ ایوان میں پیش کرنے سے قبل قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، مریم اورنگزیب میڈیا پر کہتی ہیں یہ کالا قانون ہے ، اس پر دکھ ہوا ، احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارے پاس پیمرا کے 600 ایمپلائز ہیں ، پیمرا کے سال کا خرچہ اربوں کا ہے ، ہم میڈیا کمپلینٹ کمیشن قائم کرنا چاہتے ہیں ، میڈیا کمپلینٹ کمیشن 9 ممبران پر مشتمل ہوگا ، چار حکومت کے ممبران ہوں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اس میڈیا اتھارٹی کا چیئرمین کسی ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ جج یا وکیل ہوسکتا ہے ، بل میں میڈیا ٹریبونل کا بھی پرپوزل ہے ، میڈیا ٹریبونل 21 دن کے اندر اپنا کیس نمٹائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز ویج بورڈ چاہتے ہیں اور سیلری بروقت چاہتے ہیں ، ہمارے ملک میں فیک نیوز کی بھی روایت بڑھ گئی ہے ، واضح کردوں پی ایم ڈی اے کے حوالے سے کوئی آرڈیننس نہیں آرہا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مذکورہ بل کمیٹی کا ڈرافٹ پہلے لاء منسٹری جائے گا جو اس کو بغور دیکھے گا پھر یہ ایوان میں جائے گا۔

The post ہم بل لانے سے پہلے صحافی تنظیموں سے مشاورت کررہے ہیں ، وزیر مملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email