وقار مہدی کا مختلف علاقوں کا دورہ، لیاری ندی کا جائزہ لیا

وزیر بلدیات کی نگرانی میں اینٹی واٹر تھیفٹ سیل کی کارروائیوں پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم وقار مہدی نے لیاری ندی کے دورے کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اینٹی واٹر تھیفٹ سیل کے انچارج راشد صدیقی نے وقار مہدی کو آپریشن کے مقامات کا معائنہ کرایا ہے۔

راشد صدیقی کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران واٹر تھیفٹ سیل نے پانی چوری کے خلاف درجنوں کاروائیاں کی ہیں اور 45 سے زائد مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وقار مہدی نے پانی چوری کے مسمار کیے گئے مقامات اور کارروائی کا جائزہ لیا اور دورے کے دوران علاقہ مکینوں نے بھی وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی کو پانی کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

وقار مہدی کا کہنا تھا کہ لیاری ندی سے گزرنے والی پانی کی مین لائن سے تمام غیر قانونی کنکشن فوری منقطع کیے جائیں اور پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے۔

 وقار مہدی نے کہا کہ پانی چوری کی ایف آئی آر پر متعلقہ پولیس تھانہ فوری کارروائی کرکے پانی مافیا کو گرفتار کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانی چوروں کے خلاف چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کا آپریشن جاری رہے گا۔

The post وقار مہدی کا مختلف علاقوں کا دورہ، لیاری ندی کا جائزہ لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email