عوام کو ریلیف دینے اور پرائس کنٹرول کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے اور پرائس کنٹرول کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کی عوام کو مصنوعی مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ان ایکشن لے لیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے پرائس کنٹرول میکانزم پر فعال انداز میں عملدرآمد کیا جائے، انتظامیہ بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مؤثر مانیٹرنگ کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے ساتھ کوالٹی کی بھی باقاعدہ چیکنگ کی جائے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے، کسی کو شہریوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ریٹ لسٹ سے زائد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے اور پرائس کنٹرول کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

The post عوام کو ریلیف دینے اور پرائس کنٹرول کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email