میاں محمد ذکاءالرحمن کا انتقال تاجر برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے،میاں طارق مصباح

صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح نے کہا ہے کہ میاں محمد ذکاءالرحمن کا انتقال تاجر برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح کی جانب سے معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت میاں محمد ذکاءالرحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں محمد ذکاءالرحمن کا انتقال تاجر برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

لاہور چیمبر میاں طارق مصباح کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ تاجر برادری و دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی صحت پر ترجیح دی۔

لاہور چیمبر میاں طارق مصباح کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری اور دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لاہور چیمبر میاں طارق مصباح کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعاگو ہیں۔

The post میاں محمد ذکاءالرحمن کا انتقال تاجر برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے،میاں طارق مصباح appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email