ملتان: ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے صفائی آپریشن کا آغاز کردیا

ملتان میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سیکنڈ شفٹ میں صفائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان شہر کے باسیوں کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سیکنڈ شفٹ میں صفائی آپریشن شروع کردیا ہے۔

اس ضمن میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملتان کے بازاروں، شاہراہوں اور ملحقہ علاقوں کو میں شام کے اوقات میں بھی چمکایا جائے گا۔

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان میں دن 2 بجے سے رات9 بجے تک سیکنڈ شفٹ صفائی آپریشن کرے گی۔

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملتان شہر میں سیکنڈ شفٹ کے آغاز کا مقصد شہریوں کو مثبت تبدیلی کا احساس دلانا ہے۔

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان کے کمشنر ارشاد احمد  اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہر کو صاف کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر کا کہنا ہے کہ سیکنڈ شفٹ کا دائرہ کار اگلے مرحلے میں رہائشی علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔

The post ملتان: ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے صفائی آپریشن کا آغاز کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email