افغان ائیر لائنز نے پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت مانگ لی

افغان ائیر لائنز نے پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی افغان حکومت نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے اور افغان ائیرلائنز کی پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت طلب کی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی کی طرف سے سول ایوی ایشن کو خط لکھاگیا ہے جس میں افغانستان کی ائیر لائنزآریانا اورکام ایئرکی پاکستان کیلئےشیڈول پروازوں کے لیے اجازت مانگی گئی ہے۔

پروازوں کی اجازت دونوں ممالک میں ایم اویوکی بنیاد پرمانگی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ امریکی فوجیوں نےانخلا کے وقت کابل ائیرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں،تاہم  قطر نے کابل ایئرپورٹ پر ہوابازی کی تکنیکی سہولیات بحال کیں۔

اس خط  کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مسافروں کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت جاری رکھنا ہے۔

خط میں درخواست کی گئی کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور افغانستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت آریانا ائیر لائن اور کام ائیر کو شیڈول فلائٹس کی اجازت دی جائے۔

افغانستان اور پاکستان کے درمیان پروازوں کی اجازت دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشت (ایم یو او) کی بنیاد پر مانگی گئی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کے قبضے کے بعد افغان شہریوں کے لیے ائیرپورٹ خوف کی علامت بن گیا تھا اور غیر ملکی افواج کے انخلا کے آخری مراحل میں روزانہ ہزاروں شہری اس کے راستوں پر جمع ہوجاتے تھے جبکہ کچھ نے جہازوں سے لٹک کر ملک چھوڑنے کی بھی کوشش کی۔

دوسری جانب افغانستان سے پاکستان آنے اور جانے والوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، طورخم بارڈر کھلنے کے بعد کل سے 732 افغان شہری افغانستان چلے گئے جبکہ 32 پاکستانی شہری طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے ہیں۔

 اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر پاکستان سےافغان شہری پیدل افغانستان جاسکتے ہیں، افغانستان سےآنے والے پاکستانیوں کو ملک آنے کی اجازت ہوگی۔

 ڈپٹی کمشنرکا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سےآنے والے شہریوں کا طورخم بارڈر پرکورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے پراسپتال میں ایک ہفتے تک قرنطینہ کیا جاتا ہے۔

The post افغان ائیر لائنز نے پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت مانگ لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email