خاتون اوّل آج انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کریں گی

خاتون اوّل بشری عمران آج انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اوّل بشری عمران دورے کے دوران مینٹل ہیلتھ میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائز ہ لیں گی اور انہیں ادارے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق خاتون اوّل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگائیں گی۔

واضح رہےکہ  وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں ۔

 وزیراعظم عمران خان لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے اور صوبے کے سیاسی اور انتظامی امور پر بریفنگ لیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم کو لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیا جائے گا، وزیراعظم پنجاب میں اسپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حکومت پنجاب کی تین سالہ کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور پر پنجاب کابینہ اور پارٹی سطح پر تبدیلیاں اور ردبدل بھی متوقع ہے۔

 گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہےکہ وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پرکل تاجکستان روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔

آج نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اجلاس میں ملک بھر کے سیاحتی مقامات کے فروغ کے لیئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جہلم کے ریسٹ ہاؤسز، تاریخی مقامات، عمارتوں کی بحالی کےلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل لایا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاحت کے حوالے سے زیرِ التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

The post خاتون اوّل آج انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کریں گی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email