فوڈ سیفٹی ٹیم کا چھاپہ، 2,000 لٹر ملاوٹی دودھ  تلف

فوڈ سیفٹی ٹیم نے اڈہ جابر میں ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مار کر، 2,000 لٹر ملاوٹی دودھ  تلف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ مضر صحت دودھ تلف کرکے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی جبکہ پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ کرکے مضر صحت دودھ تیار کیا گیا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ جدید لیکٹو سکین مشینوں سے دودھ کو موقع پر ٹیسٹ کیا گیا جبکہ مضر صحت اور ملاوٹی دودھ شہر بھر میں مختلف ڈیری شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعٰلی پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے فوڈ اتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں فیس بک، ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 080080500 پر اطلاع دیں۔

The post فوڈ سیفٹی ٹیم کا چھاپہ، 2,000 لٹر ملاوٹی دودھ  تلف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email