رواں سال 32 پناہ گاہیں سولر سسٹم پر منتقل کریں گے ، ڈاکٹر اختر ملک

وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ رواں سال 32 پناہ گاہیں سولر سسٹم پر منتقل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ضلع میانوالی کے ڈی ایچ کیو کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میانوالی کے 41 بنیادی مراکز صحت کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے ، پنجاب بھر کے بنیادی مراکز صحت رواں سال نومبر تک مکمل کر لیں گے، رواں سال 32 پناہ گاہیں سولر سسٹم پر منتقل کریں گے ، محکمہ توانائی رواں سال 36 دارالامان سولر سسٹم پر منتقل کرے گا۔

ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ جیلیں ، تھانے اور ماڈل چلڈرن ہومز بھی سولر سسٹم پر منتقل ہوں گے ، پنجاب بھر کی 43 جیلیں سولر سسٹم پر منتقل کریں گے ، ابتدائی طور پر رواں سال سینٹرل جیل فیصل آباد ، سینٹرل جیل میانوالی اور سینٹرل جیل ڈی جی خان سولر سسٹم پر منتقل ہوں گی ، محکمہ توانائی 373 تھانے بھی سولر سسٹم پر منتقل کرے گا۔

وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وہاڑی اور سمندری میں ہائبرڈ سولر انرجی کے دو منصوبوں کا افتتاح اسی ہفتے میں کریں گے ، محکمہ توانائی پنجاب وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بُزدار کی قیادت میں سستی اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی پر بھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

اس سے قبل وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک  نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ جنرل ہسپتال اور میاں منشی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال  میں محکمہ توانائی کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں، میاں منشی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو بجلی بچانے والے آلات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں منشی ہسپتال میں ریٹروفٹنگ منصوبے کے تحت ، بجلی بچانے والے پنکھے، بلب ، لائٹس سمیت دیگر الات کی تنصیب مکمل کی گئی ہے، منشی ہسپتال میں بجلی بچانے والے 257 پنکھے اور 200 لائٹس لگائی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا تھا کہ منشی ہسپتال کو بجلی بچانے والے آلات پر منتقل کرنے پر ایک کروڑ 70 لالھ لاگت آئی ہے، منشی ہسپتال میں بجلی بچانے والے الات لگانے سے سالانہ دو کروڑ 80 لاکھ کی بجلی بچائی جا سکے گی جبکہ جنرل ہسپتال کو بھی سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ مکمل کر دیا گیا ہے۔

وزیر توانائی پنجاب اختر ملک نے مزید کہا تھا کہ جنرل ہسپتال میں ایک میگا واٹ سولر انرجی کا پلانٹ لگایا گیا ہے، جنرل ہسپتال کو سسلر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر آٹھ کروڑ 40 لالھ لاگت آئی ہے، دونوں منصوبوں کا افتتاح آج کردیا گیا ہے۔

The post رواں سال 32 پناہ گاہیں سولر سسٹم پر منتقل کریں گے ، ڈاکٹر اختر ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email