منال کو منہ دِکھائی میں کیا قیمتی تحفہ مِلا؟

گزشتہ ہفتے 10 ستمبر کے دن پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی شادی ہوئی ہے اور اس شادی نے پورے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے ۔

رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی خوبرو اداکارہ منال خان کو  ان کی منہ دِکھائی میں اداکار احس محسن اکرام سے ڈائمنڈ کا سیٹ مِلا ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سوشل میڈیا پر نئی نویلی جوڑی منال خان اور احسن محسن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں گاڑی میں موجود ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں احسن محسن ڈرائیونگ کررہے ہیں جبکہ منال خان کے ہاتھ میں وہ جیولری سیٹ ہے ​​​​​​​جو اداکار کی جانب سے اُنہیں منہ دِکھائی میں دیا گیا ہے۔

 اداکارہ منال خان کو منہ دکھائی کے طور پر ملنے والا ڈائمنڈ سیٹ انہوں نے اپنے ولیمے کی تقریب میں بھی پہنا ہوا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

خیال رہے کہ منال خان نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کی اور اپنا نام منال خان سے منال احسن تبدیل کرلیا ہے۔

The post منال کو منہ دِکھائی میں کیا قیمتی تحفہ مِلا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email