جدید دور میں ریلوے کو پرانے آلات سے چلایا جا رہا ہے، وزیر ریلوے

وزیرریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہےکہ جدید دور میں ریلوے کو پرانے آلات سے چلایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کے ہسپتالوں کی توسیع، بحالی ، اپ گریڈیشن کے حوالے سے روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطان تقریب میں شریک ہوئے۔

اس مو قع پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے میں بہت سی قیمتی پراپرٹی موجود ہے، ہم اس وقت ٹرینیں چلا لیں تو بڑی بات ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم ریلوے کے ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں ، جدید دور میں ریلوے کو پرانے آلات سے چلایا جا رہا ہے ، ہمیں کل سمن اچانک آ گئے ہیں، جتنے سرمایہ کار آئے ہیں واضح کر دوں کہ شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ گارنٹی دیتا ہوں کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، جب سے ریلوے کا وزیر بنا وزیراعظم کے دئیے ہوئے ٹاسک پر کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ ہیلتھ کا نہیں پتا کس طرح پروموٹ کیا جاتا ہے، ریلوے کے ہسپتال دیکھ کر رونا آگیا تھا۔

The post جدید دور میں ریلوے کو پرانے آلات سے چلایا جا رہا ہے، وزیر ریلوے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email