بطورکھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں، حسن علی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کا کہنا ہے کہ بطورکھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باولر حسن علی نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی نے ٹیم منتخب کی ہے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہمیں ٹف ٹائم دے سکتے ہیں، ورنون فلینڈر نے ساوتھ افریقہ کے لیے بہترین پرفارمینس ڈی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی سے تیاری شروع کریں گے تو ورلڈکپ میں دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

حسن علی نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس میں اچھا آل راؤنڈر بننے کی کوشش کروں گا، میں ہمیشہ اپنے جونیئرز کے لیے اویلیبل ہوتا ہوں ، ہوں اور میں نے اپنے سینیرز سے سیکھا ہے کہ کس طرح جونیئرز کو سکھانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کو بہتر کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہوں۔

 حسن علی نے کہا کہ خوشی ہوتی ہے کہ شاہنواز،  حارث ور حسنین جیسے نوجوانوں کو سیکھانے کا موقع ملتا ہے ، پریکٹس سیشن میں عبد الرزاق ہمارے ساتھ محنت کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  بطور کھلاڑی چاہتے ہیں کہ عبدالرزاق ہمارے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ سننے میں مشکل لگتا ہے کہ ورلڈکپ آرہا اور کوچنگ سٹاف تبدیل ہوا ہے ، وقار یونس میرے رول ماڈل تھے اور ان کے ساتھ کام کرنے کو میں یاد کروں گا۔

حسن علی نے بتایا کہ ہر انسان کے اندر کچھ نہ کچھ صلاحیت ہوتی ہے لیکن فی الحال کوئی اداکاری کا پلان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت ہو ہرانے کا ٹارگیٹ سیٹ کرلیا  ہے، کوئی کچھ دیکھے نہ دیکھے لیکن بھارت پاکستان کا میچ ضرور لوگ دیکھتے ہیں۔

حسن علی نے یہ بھی بتایا کہ عرب امارات میں جو فاسٹ بولر اپنی باولنگ میں ویریشن لاتا ہے تو کامیاب رہتا ہے۔

The post بطورکھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں، حسن علی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email