گوجرانوالہ کے علا قہ علی پورچٹھہ میں سنوکرکلب میدان جنگ بن گیا

گوجرانوالہ کے علا قہ علی پورچٹھہ میں سنوکرکلب میدان جنگ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ درجن بھر بااثر نوجوانوں نے سنوکرکلب میں دھاوابول کرڈنڈوں،گھونسوں سے نوجوانوں پر تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس  کو موصول  ہوگئی جبکہ فوٹیج میں بااثر افراد کو نوجوانوں پر تشدد کر تے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے دوران کئی نوجوانوں کو بھاگ کر جان  بچانی پڑھی جبکہ علی اسد  نامی نوجوان اور اسکے دوست سنوکرکلب میں گیم کھیل رہے تھے مخالفین نے دھاوابولا دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ بھی کی جس میں نوجوان بال بال بچ گئے ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اسد عل کا ملزمان کے ساتھ پولیس کو درخواست دینے پر جھگڑا چلا آرہا تھا ۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ درخواست اور میڈیکل مل گئے ہیں قانونی کا روائی عمل میں لا ئی جا رہی ہے ۔

The post گوجرانوالہ کے علا قہ علی پورچٹھہ میں سنوکرکلب میدان جنگ بن گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email