مسلم لیگ ن نے پنجاب کی ڈویژنل سطح کی تنظیمی میٹنگز کا فیصلہ کیا ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ ن نے پنجاب کی ڈویژنل سطح کی تنظیمی میٹنگز کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 15 ستمبر سے پنجاب کی ڈویژنل سطح کی تنظیمی میٹنگز کا فیصلہ کیا ہے، میٹنگ میں پارٹی قائد میاں نوازشریف خصوصی خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جس میں پارٹی صدر میاں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر مرکزی رہنما شرکت کریں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی کی تنظیمی میٹنگ 15 ستمبر سے 30 ستمبر تک جاری رہیں گی، پارٹی کی تنظیمی میٹنگز کی میزبانی صدر پنجاب رانا ثناءاللہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب اویس لغاری کریں گے، کل ڈی جی ڈویژن کی میٹنگ ہوگی اور 16 ستمبر کو بہاولپور ڈویژن کی میٹنگ ہوگی۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث میڈیا نمائندگان کو دعوت نہیں دی گئی، میٹنگز کے آخر میں فوٹیجز اور پریس ریلیز میڈیا کو شیئر کردی جائے گی۔

The post مسلم لیگ ن نے پنجاب کی ڈویژنل سطح کی تنظیمی میٹنگز کا فیصلہ کیا ہے، عظمیٰ بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email