ہم اس وقت ریل نہیں چلا سکتے، ٹرینئیں چلا لیں تو بڑی بات ہو گی ، اعظم سواتی

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہم اس وقت ریل نہیں چلا سکتے ، ٹرینئیں چلا لیں تو بڑی بات ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اس وقت ریل نہیں چلا سکتے ، ٹرینئیں چلا لیں تو بڑی بات ہو گی کیونکہ ریلوے میں بہت سی قیمتیں پراپرٹی موجود ہے۔

 پاکستان ریلویز کے اسپتالوں کی توسیع، بحالی ، اپ گریڈیشن کے حوالے سے روڈ شو کا انعقاد ہوا جہاں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ہم ریلوے کے اسپتالوں کو آوٹ سورس کر رہے ہیں ، جبکہ جدید دور میں ریلوے کو پرانے آلات سے چلایا جا رہا ہے ۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ہمیں کل سمن اچانک آ گئے ہیں ، جبکہ جتنے سرمایہ کار آے ہیں واضح کر دوں کہ شفافیت کو یقینی بناے گے ۔

وفاقی وزیر ریلوے  اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جب سے ریلوے کا وزیر بنا وزیراعظم کے دئیے ہوئے ٹاسک پر کام کرنے کی کوشش کر رہا ہوں جبکہ ہیلتھ کا نہیں پتا کس طرح پروموٹ کیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے  اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے اسپتال دیکھ کر رونا آگیا تھا۔

واضح رہے وفاقی وزیر اعظم سواتی، وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطان نے بھی تقریب میں شرکت کی

The post ہم اس وقت ریل نہیں چلا سکتے، ٹرینئیں چلا لیں تو بڑی بات ہو گی ، اعظم سواتی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email