پولیس کا پیشہ ورگداگروں کے خلاف کریک ڈاﺅن

حافظ آباد میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کریک ڈاﺅن کے نتیجے  میں20 بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کا کہنا ہے حافظ آباد پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی جارہی ہے،  شہر  میں 80 فیصد سے زائد بھکاری پیشہ ور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے ہی گداگری جیسے ناسور کو معاشرے سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

ڈی پی او محمد معصوم کا مزید کہنا تھا کہ شہری بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انھیں بھیک دینے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب بھر میں گداگروں کے خلاف متعدد آپریشنز کیے جاچکے ہیں۔

The post پولیس کا پیشہ ورگداگروں کے خلاف کریک ڈاﺅن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email