لیموں کو لمبے عرصے تک تازہ رکھنے کے لئے چند اہم ٹپس

لیموں ایک ایسی چیز ہے جو بازار میں باآسانی اور سستے داموں دستیاب ہے، لہٰذا لیموں خریدنا کچھ ایسا مشکل کام نہیں ہے تاہم شفاف اور چمکدار زرد رنگت والے لیموں نہ صرف تازہ اور رسیلے ہوتے ہیں بلکہ اور اپنے ذائقے میں بھی اچھے ہوتے ہیں۔

 لیموں کو محفوظ کرنا یہ بھی کچھ ایسا مشکل کام نہیں ہے، ریفریجریٹر میں لیموں ایک ہفتے سے زائد تک محفوظ رہ سکتے ہیں لیکن اسکے لئے بھی کچھ طریقے ہوتے ہیں جو اسکے ذائقے اور رنگت کو خراب ہونے نہیں دیتے ہیں۔

1۔ اگر آپ لیموں پر تیل لگا کر انہیں فریج میں رکھیں تو اس سے لیموں لمبے عرصے تک تازہ رہیں گے، نہ ہی ان کا چھلکا خراب ہو گا اور نہ ہی ذائقہ بدلے گا۔

2۔ اس کے علاوہ ان کا رس نکال کر بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے برف جمانے والی ٹرے میں لیموں کا رس بھر کر اسے جما دینے سے بھی آپ کو ضرورت کے مطابق لیموں کا تازہ رس حاصل ہوسکے گا جسے آپ کسی بھی موک ٹیل میں استعمال کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ لیموں جو کہ دنیا کے ہر حصے میں پایا جاتا ہے اپنے گوناں گو فوائد کے لحاظ سے قیمتی پھلوں کا بادشاہ ہے مگر ہماری ناقدری کی وجہ سے اسے معمولی سبزی سمجھا جاتا ہے ۔

The post لیموں کو لمبے عرصے تک تازہ رکھنے کے لئے چند اہم ٹپس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email