محکمہ تعلیم سندھ نے افسران کے تحائف لینے پر پابندی لگادی

محکمہ تعلیم سندھ نے افسران کے تحائف لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں اپنے ماتحت افسران و سائلین سے تحائف، اجرک، ٹوپی اور کیک لینے پر پابندی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری تعلیم سندھ نے محکمہ تعلیم سندھ کے افسران کو آئندہ تحائف لینے سے روک دیا، خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

The post محکمہ تعلیم سندھ نے افسران کے تحائف لینے پر پابندی لگادی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email