شائقینِ کرکٹ پی سی بی مرچنڈائز سے ورلڈ کپ 1992 کی جرسی خرید سکیں گے

شائقینِ کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آن لائن مرچنڈائز اسٹور سے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 1992 کی جرسی خرید سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم 1992 کی چیمپئنز ایڈیشن شرٹ کو اپنی لیگیسی سیریز کی پہلی پروڈکٹ کے طور پر پیش کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 1992 کی جرسی پی سی بی کی لیگیسی سیریز کا پہلا ایڈیشن ہوگا ، بورڈ کا سب سے پہلے اس جرسی کو لانچ کرنے کا مقصد اپنی اس تاریخی اور شاندار کامیابی کی یاد تازہ کرنا ہے۔

کا مرچنڈائز پروگرام آج آن لائن بکنگ کرے گا  جبکہ  پی سی بی کا آن لائن اسٹور www.shop.pcb.com.pk پر دستیاب ہوگا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فتح نے ملک میں کھیل کا ایک نیا کلچر متعارف کروایا جس نے بہت سے افراد کو کھیل کی جانب راغب کیا۔

 ورلڈ کپ 1992 کی ایک عظیم کہانی یہ بھی ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمران خان جو کہ  اب پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہیں ان کی قیادت میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے نئے چئیرمین رمیز راجہ بھی اس اسکواڈ کا حصہ تھے۔

The post شائقینِ کرکٹ پی سی بی مرچنڈائز سے ورلڈ کپ 1992 کی جرسی خرید سکیں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email