وزیر خزانہ شوکت ترین سے ایم ڈی این آئی ٹی عدنان آفریدی کی ملاقات

وزیر خزانہ شوکت ترین سے ایم ڈی این آئی ٹی عدنان آفریدی نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایم ڈی این آئی ٹی عدنان آفریدی نے کہا کہ مائیکرو پالیسی فریم ورک میں پیش رفت سے ایسٹ مینجمنٹ انڈسٹری ایک ٹریلین سے بڑھ گئی ہے۔

ایم ڈی این آئی ٹی عدنان آفریدی نے کہا کہ سالانہ بنیادوں پر ایسٹ مینجمنٹ انڈسٹری میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر خزانہ کو پہلے سوشل امپیکٹ فنڈ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے  ایم ڈی این آئی ٹی عدنان آفریدی کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔

The post وزیر خزانہ شوکت ترین سے ایم ڈی این آئی ٹی عدنان آفریدی کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email