پی ٹی آئی حکومت کی پنجاب میں صفر کارکردگی ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی پنجاب میں صفر کارکردگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی وسطی پنجاب کے صوبائی عہدیداران کے درمیان سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی وسطی پنجاب کے صوبائی عہدیداران کے درمیان آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کی عوام بزدار سرکار سے بیزار ہوچکی ہے ، پنجاب کا چپہ چپہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی سزا بھگت رہا ہے ، پنجاب کے جیالے اٹھ کھڑے ہوں، ہم عمران خان کے اقتدار کا خاتمہ کریں گے۔

The post پی ٹی آئی حکومت کی پنجاب میں صفر کارکردگی ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email