15 ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے ، ترجمان ریلوے

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ تمام ٹرینیں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے 70 فیصد آکو پینسی کے ساتھ چلتی رہیں گی ، ریلوے اسٹیشنز پر کورونا ایس او پی ایس کو مد نظر رکھتے ہوئے چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لیے پاکستان ریلوے نے اسٹیشنز کی حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیے ہیں ، 15 ستمبر 2021 تک ویکسینیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز اسٹیشن حدود میں تمام عملے کو لگوانا ضروری ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر 2021 تک ویکسینیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔

The post 15 ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے ، ترجمان ریلوے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email