پیپلزپارٹی نے جعلی ووٹوں سےڈیفنس کے4وارڈ جیتے ہیں ، خرم شیرزمان

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےجعلی ووٹوں سےڈیفنس کے4وارڈجیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا کہ ڈیفنس میں دوسرےعلاقےکےلوگوں کوووٹ کاسٹ کیلئےلایاگیا ، ڈیفنس میں جعلی ووٹوں کےتمام ثبوت موجودہیں،عدالت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی پی کی پارٹی بن گیا ہے ، واٹس ایپ پرلسٹیں بھیج کرووٹ ٹرانسفرکیےجارہےہیں ، کنٹونمنٹ بورڈانتخابات انجینئرڈالیکشن تھے۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا کہ سعیدغنی انجینئرڈالیکشن کےماسٹرہیں ، پی ٹی آئی کنٹونمنٹ بورڈمیں مخلوط حکومت بنالےگی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل وزیراعظم عمران خان نے کراچی دورے میں کراچی میں گرین لائن، کے سی آر، کے فور ، فریڈ کوریڈور سمیت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کامیاب دورہ تھا، وزیر اعظم کی سب سے زیادہ توجہ صوبے کے پانی کے مسئلے پر ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ گرین لائن بسز چائنہ پورٹ پہنچ چکی ہیں، انشاللہ جلد کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔

 انھوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی توجہ شہر میں بارشوں کی صورتحال پر تھی، سندھ حکومت شہر کے نالے کی صاف تک نہیں کرسکتی، 35 ارب نالوں کی صفائیوں کیلئے رکھے گئے ہیں۔

خرم شیرزمان نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی نالائق ترین جماعت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے وفاق شہر میں کام کروارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ایم این ایز کو 1ارب کی اسکیم دی جائیں گی۔

The post پیپلزپارٹی نے جعلی ووٹوں سےڈیفنس کے4وارڈ جیتے ہیں ، خرم شیرزمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email