شازیہ اورنگزیب کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

اے این پی کی صوبائی خاتون رہنما شازیہ اورنگزیب نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام اور شازیہ اورنگزیب کی مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

شازیہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کٹھن سیاسی حالات میں ن لیگ جماعت میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

شازیہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو عوامی جماعت بنانے کے لئے فعال کردار ادا کریں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتی ہوں۔

شازیہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات سے بے خبر لوگ حکومت میں ہیں۔

شازیہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام پی ڈی ایم کی جانب دیکھ رہی ہیں جبکہ اے این پی کا سیاسی کردار مایوس کن ہے۔

شازیہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اے این پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی افسوس ناک امر ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں بھی اے این پی نے پی ڈی ایم کے مقابلے اپنا امیدوار کھڑا کیا ۔

The post شازیہ اورنگزیب کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email