گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے20افراد  انتقال کر گئے، محکمہ صحت 

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے20افراد  انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد5 ہزار290 ہوگئی جبکہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 292افراد متاثر ہوگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ69 ہزار40 ہوگئی جبکہ خیبرپختونخوا میں  24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 343مریض صحت یاب بھی ہوگئے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 55ہزار751 ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے12افراد جاں بحق ہوئے  ۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاورمیں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد2516 ہوگئی جبکہ پشاورمیں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید70 افراد متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد61 ہزار178 ہوگئی جبکہ صوبے میں ایک دن میں 9ہزار109 نئے ٹیسٹ کیے گئے ۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاورلوہر چترال میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران40 افراد متاثر ہوئے جبکہ پشاورمردان  میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 34افراد  متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاورابیٹ آباد  میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 25افراد  متاثر ہوئے ۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے20افراد  انتقال کر گئے، محکمہ صحت  appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email