پاکستان کے صنعتی شعبے نے نمایاں ترقی کی ہے، خسرو بختیار

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صنعتی شعبے نے نمایاں ترقی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کی تاجک ہم منصب کے ساتھ ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے چند دنوں میں متوقع تاجکستان کے دورے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ورچوئل میٹنگ میں پاک تاجک انڈسٹریل سیکٹر میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک میں ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ، کان کنی اور ادویات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

خسرو بختیار نے کہا کہ دورہِ تاجکستان پر کاروباری کمیونٹی کا وفد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوگا، پاکستان کے صنعتی شعبے نے نمایاں ترقی کی ہے، پاکستان کے ٹیکسٹائل، لیدر و سرجیکل اشیاء کی کثیر برآمدی صنعتیں ہیں۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بزنس ٹو بزنس تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان میں زرعی و تعمیراتی شعبے کی ترقی کی وجہ سے سینمٹ اور کھاد کی صنعت کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، دونوں ممالک تانبے، آلومینیم اور کاٹن میں تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔

دوسری جانب تاجک وزیرِ صنعت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ علاقائی تجارت بڑھانے کیلئے خواہشمند ہیں، تاجکستان میں کوئلہ، نایاب معدنیات اور تانبے کی کان کنی کو فروغ دیا جارہا ہے۔

The post پاکستان کے صنعتی شعبے نے نمایاں ترقی کی ہے، خسرو بختیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email