وزیراعظم کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار و گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم لاہور میں اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی حکومت کی کارکردگی وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

The post وزیراعظم کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email