سندھ اسمبلی کا اجلاس آغا سراج درانی کی صدارت میں تقریبا ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں تقریبا ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا۔

تفصیلات کے  مطابق اسپیکر آغا سراج درانی کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک گھنٹے سے بیٹھا ہوں کوئی نہیں آیا، سب ممبران نے کہا تھا کے اجلاس صبح رکھیں۔

اسپیکر آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس اب جمعہ کو صبح 10 بجے ہوگا۔

واضح رہے اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا جبکہ سندھ اسمبلی کا اجلاس 55 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

The post سندھ اسمبلی کا اجلاس آغا سراج درانی کی صدارت میں تقریبا ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email