حکومت نے مہنگی قیمت پر 120000 ٹن گندم درآمد کی منظوری دی ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگی قیمت پر 120000 ٹن گندم درآمد کی منظوری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی اور ایل این جی کی ڈکیتی کے بعد گندم خریداری کی مہنگی ڈیل میں ایک اور دیہاڑی لگا لی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ آج ملک میں آٹا، چینی اور کپاس امپورٹ ہورہی ہے، عمران مافیا کی خوش قسمتی کہ ملک کی ساری امپورٹ عمران صاحب کے اے ٹی ایمز کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 280 کے بجائے 369.50 ڈالر فی ٹن گندم درآمد منگوانے کی منظوری عمران صاحب کے ’’وژن‘‘ کے عین مطابق ہے، حکومت نے مہنگی قیمت پر 120000 ٹن گندم درآمد کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے ’’وژن‘‘ سے پہلے ہی چینی ایل این جی کی درآمد سے قوم کو لوٹا جاچکا ہے، عمران صاحب کے ’’وژن‘‘ کے مطابق گندم اور چینی امپورٹ میں وہی کھیل کھیلا جارہا ہے جو ایل این جی میں کھیلا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سستی ایل این جی جب ملے تو نہ خریدو، مہنگی خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں، سستا آٹا جب ملے تو نہ خریدو، مہنگا خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں، سستی کپاس جب ملے تو نہ خریدو، مہنگی خریدو تاکہ عمران مافیا کی جیبیں بھریں، جان بوجھ کے تب چیزیں لی جاتی ہے جب عمران مافیا کو فائدہ اور عوام کو نقصان ہو۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ جان بوجھ کر تاخیر کرو، مہنگے داموں امپورٹ کرو اور پھر وزارتوں کی سرزنش کے ڈرامے؟ گندم امپورٹ کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے ہیں۔

The post حکومت نے مہنگی قیمت پر 120000 ٹن گندم درآمد کی منظوری دی ہے، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email